چین تجارتی تنازعات حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے، محمد مہدی

2019-06-27 13:36:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے نامور صحافی تجزیہ نگار، کالم نویس اور عالمی امور کے ماہر جناب محمد مہدی نے چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین تجارتی تنازعات حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے۔ چین امریکا تجاری کشمکش کے تناظر میں ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کا جلد حل پوری دنیا کے معاشی استحکام کے لئے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں جانب یہ احساس موجود ہے کہ معاملات جلد حل ہونے چاہییں اور برف پگھلنی چاہیے تاہم چین کی جانب سے اس حوالے سے زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو اوساکا جی 20 سمٹ اس حوالے سے مدد گار ثابت ہوگی۔ سرد جنگ کا دور بہت پیچھے رہ چکا ہے آج کی دنیا میں ایک دوسرے کو گرانے کی بجائے ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنے ہی میں تمام فریقین کی کامیابی ہے۔ اوساکا میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے دنیا کو ایک مثبت پیغام ملنا چاہیے۔


شیئر

Related stories