چئیرمین ماوزے تنگ دنیا کے ایک عظیم قائد کے طور پرہمیشہ زندہ رہیں گے

2019-09-25 14:20:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے سی آر آئی کی اردو سروس کی جانب سے نئے چین کے بانی، عظیم رہنما ماوزے تنگ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پرو گرام تر تیب دیا گیا جس میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے شعبہ نیو ز اینڈ کرنٹ فیئرز کے سربراہ عبدالہادی مایار نے بھر پور الفاظ میں عظیم چینی قائد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا

چیرمین ماو وہ شخصیت ہیں جنہوں نے جدید چین کی بنیا د رکھی اور لیننزم اور کمیونزم کو ایک ایسی شکل دی کہ دنیا میں ماوزم کے نا م سے کمیونزم کا ایک نیا برانڈ متعارف ہوگیا چئیر مین ماو کا شمار ان رہنماوں میں ہوتاہے جنہوں نے تاریخ کا دھارا بدل دیا ایک ایسے وقت میں جب ایک طرف یورپ میں قوم پرستی کی تحریکیں چل رہی تھیں جس نے بعد میں نازی ایزم اور شاوینزم کی شکل اختیار کرلی اور دوسری طرف ایشیا افریقہ اور لاطینی امریکہ میں نوآبادیاتی نظام کے خلاف آزادی کی تحریکیں چل رہی تھیں۔ چیرمین ماو نے ناممکن کو ممکن بناتے ہوئے چین کے زرعی معاشرے کے اندر سوشلزم کی بنیاد رکھی اور سوشلزم کے دنیا کے سب سے کامیاب رہنما بن گئے۔ ۱۹۱۱ میں چین میں چھنگ سلطنت کا زوال ہوچکا تھا اس کے بعد چئیر مین ماو نے ریڈ آرمی کی بنیاد ڈالی اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے طویل اور کٹھن جدوجہد کے بعد کومین ڈانگ کی افواج کو شکست دے کر نئے چین کی بنیاد ڈالی۔ چیرمین ماو کی یہ جدوجہد پوری دنیا کے پسے ہوئے عوام کیلئے ایک مشعل راہ ہے۔

اس کے بعد چیرمین ماو نے زرعی اصلاحات کیں جس کے تحت زرعی اراضی کی ازسر نو تقسیم کی گئی اور ایک زرعی معاشرے کو صنعتی معاشرے میں تبدیل کرنے کی کو شش کی گئی جس کو بعد میں ڈنگ ژیا و پھنگ نے اقتصادی اصلاحات کے ذریعے سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی میں تبدیل کرنے کی کو شش کی۔ جس کا تسلسل آج بھی صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چل رہاہے۔

اس زمانے میں چیرمین ماو صرف چین کے لیڈر نہیں تھے بلکہ پورے ایشیا ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کیلِے بھی ایک مینار کی حیثیت رکھتے تھے۔ دنیا کے دوسرے حصوں میں سوشلزم اور کمیونزم کے تجربات ناکام ہوئے لیکن یہ چئیر مین ماو کی دانش، دور اندیشی بالغ نظری اور قائدانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے کہ آج چین پوری دنیا کیلئے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتاہے۔ چیئرمین ماو صرف ایک لیڈر ، ایک سیاستدان نہیں تھے بلکہ ایک مفکر ، فلاسفر اور شاعر تھے جنہوں نے تاریخی مادہ پر ستی سے لے کر سا ئنس و ٹیکنالوجی پر اپنے خیالا ت کا ظہار کیا جس سے ہم اندازہ لگاسکتے ہیں کہ وہ صرف ایک لیڈر نہیں تھے بلکہ ایک ایسے سیج اور فلاسفر تھے جنہوں نے چینیوں کو ایک نظام حیات دیا۔ چئیرمین ماو ایک ایسے قائد ہیں جو ہمیشہ اہل چین کے دلوں میں زندہ رہیں گے اور دنیا کبھی ان کو نہیں بھولے گی۔


شیئر

Related stories