صدر شی جن پھنگ کی پر امن ترقی کی خواہش
2019-12-31 20:10:35
پنجاب یونیورسٹی میں بیلٹ اینڈ روڈ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ تجزیہ نگار ڈاکٹرامجد عباس خان مگسی
صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں پر امن ترقی کی بات کی ہے اور انسانیت کے لیے ایک ہم نصیب سماج اور مشترکہ منزل کا عزم ظاہر کیا ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک سمیت دنیا کے اکثر ترقی پزیر ممالک اس وقت اقتصادی مسائل سے دوچار ہیں۔ایسے میں صدر شی کی جانب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کرتا ہے کہ چین جامع اشتراک کے تحت دنیا کو ترقی کے سفر میں اپنے ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے ۔ چینی صدر کی جانب سے ملک سے غربت کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے ۔چین غربت کے خاتمے کے حوالے سے بھی دیگر دنیا کے لیے ایک مثال ہے اور پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک چین سے سیکھ سکتے ہیں اور معاشی ثمرات کے دروازے کھل سکتے ہیں۔