صدر شی جن پھنگ کا خطاب ساری دنیا کے لیے امید کا ایک پیغام
2019-12-31 20:13:30
خیبر پختونخواہ سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہ اور سی پیک کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر و ترجمان حسان داود بٹ
صدر شی جن پھنگ کے خطاب میں دنیا کے دیگر ممالک کو ترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلنے کاعزم ظاہر کیا گیا ہے۔صدر شی کے خطاب میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی بات کی گئی ہے جس سے پاکستان بھی سی پیک کے تحت بڑے پیمانے پر مستفید ہو گا۔ صدر شی نے اپنے خطاب میں فائیو جی سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال پر زور دیا جس سے ترقیاتی شعبے کے فروغ میں مدد ملے گی۔جدید ٹیکنالوجیز کے اشتراک سے افرادی وسائل کی ترقی ممکن ہو سکے گی۔
مجموعی طور پر صدر شی جن پھنگ کا خطاب نہ صرف چین بلکہ خطے اور پوری دنیا بالخصوص ترقی پزیر ممالک کے لیے امید کا ایک پیغام تھا۔