دنیا سے غربت کے خاتمے کے لیے چینی صدر شی جن پھنگ کا وژن قابل ستائش
پاکستان کے معروف تھنک ٹینک سنٹر فار گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے سربراہ خالد تیمور اکرم
صدر شی جن پھنگ کا خطاب نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔چینی صدر نے اپنے خطاب میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی ہے تاکہ دنیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک اس منصوبے سے فائدہ اٹھا سکیں۔
صدر شی کا خطاب پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ چین اقتصادی و سفارتی میدانوں سمیت دیگر شعبہ جات میں بھی دنیا کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا چاہتا ہے۔دنیا سے غربت کے خاتمے کے لیے چینی صدر کا وژن اور چینی حکومت کے اقدامات قابل ستائش اور اہمیت کے حامل ہیں۔
صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کا زکر کیا۔اس وقت دنیا کے تقریباً سبھی ممالک کے ساتھ چین کے خوشگوار سفارتی تعلقات ہیں اور چینی صدر مستقبل میں ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
چینی صدر کے خطاب میں پاکستان سمیت دیگر دنیا کے لیے امن،چاہت اور آگے بڑھنے کا پیغام ہے۔