چینی صدر شی جن پھنگ کا ایک ملک دو نظام کے تحت ہانگ کانگ اور مکاو میں اقتصادی سماجی ترقی کا عزم
ہانگ کانگ میں پاکستان کے کمرشل قونصلر لعل دنو مری بلوچ
صدر شی جن پھنگ کے خطاب میں سال دو ہزار بیس کے حوالے سے اہم ترجیحات کا اعلان کیا گیا ہے۔صدر شی نے دو ہزار بیس کو چین سےغربت کے خاتمے کا سال قرار دیا ہے۔چین دنیا میں واحد ایسا ملک ہے جس نے کروڑوں لوگوں کو غربت سے نجات دلائی ہے اور میں پر اعتماد ہوں کہ چین غربت کے خاتمے کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لے گا۔
چینی صدر نے اپنے خطاب میں ایک ملک دو نظام کی اہمیت کا زکر کیا۔بلاشبہ اس نظام کے کامیاب نفاذ سے ہانگ کانگ اور مکاو میں سماجی اقتصادی ترقی میں مدد ملی ہے۔صدر شی نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فروغ کا عزم ظاہر کیا ہے اور دنیا کے اکثریتی ممالک کی اس منصوبے میں شمولیت چین پر دنیا کا اعتماد ظاہر کرتی ہے۔
صدر شی جن پھنگ دنیا کے ایک عظیم رہنما ہیں اور آج انہوں نے اپنے خطاب میں ساری دنیا کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم ظاہر کیا اور مشترکہ ترقی کے نظریے پر عمل پیرا رہنے پر زور دیا۔