چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شون کے پیغام کے حوالے سے پاکستان کے سینئر صحافی تجزیہ نگارریاض احمد ملک کا خیال

2020-01-02 11:26:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شون کے پیغام کے حوالے سے پاکستان کے سینئر صحافی تجزیہ نگارریاض احمد ملک کا خیال


میں نے چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شون کا پیغام پڑھا اور سنا بھی ہے۔سال نو کے موقع پر اُن کا پیغام انتہائی متاثر کن اور قابل فہم ہے ۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ شن ہائی شون کی سربراہی میں چائنا میڈیا گروپ نے انتہائی مختصر مدت میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ دنیا بھر کے تمام میڈیا گروپس کے لیے ایک مثال ہیں۔اُن کی جانب سے دنیا بھر کے میڈیا اداروں کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ غیر جابنداری سے تمام واقعات کی کوریج کریں۔ شن ہائی شون کا پیغام میڈیا سے وابستہ تمام ساتھیوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔چائنا میڈیا گروپ اسی اصول پر عمل پیرا رہتے ہوئے نہ صرف چین کی ترقی کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گا بلکہ چینی عوام میں بھی وقت کے ساتھ مزید مقبولیت حاصل کرے گا۔چند مغربی میڈیا نے اس وقت چین کے بارے میں متعصبانہ رویہ روا رکھا ہوا اور چین کے حوالے سے جانبداری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ایسے مغربی میڈیا اداروں کو چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شون کے پیغام کی روشنی میں اس رویے کو ترک کرنا چاہیے ،صرف اسی صورت میں عوام میں پزیرائی حاصل کی جاسکتی ہے۔حقائق کے برعکس اورجانبدارانہ رویے سے عوام میں آپ کی مقبولیت کا گراف کم ہو گا۔میں سمجھتا ہوں کہ شن ہائی شون کی سربراہی میں چائنا میڈیا گروپ کی مقبولیت آنے والے وقت میں مزید بڑھے گی۔


شیئر

Related stories