چین کی جانب سے انسداد وبا کے لیے دیگر ممالک کی امداد و حمایت قابل ستائش ہے خالد تیمور اکرم ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر فار گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد

2020-05-11 17:13:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین ایک بڑے ذمہ دار ملک کی حیثیت سے انسداد وبا کے عالمی تعاون میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہا ہے۔چین نے کووڈ۔19 کی روک تھام میں ایک مثالی اور تاریخی کردار ادا کیا ہے۔چین نے نہ صرف موئثر طور پر وبا پر قابو پایا ہے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کو امدادو حمایت سمیت رہنمائی بھی فراہم کر رہا ہے۔

دنیا کے لیے چین کا کردار ایک بڑے بھائی کا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک چین کے انتہائی شکرگزار ہیں۔چینی حکومت ، چینی عوام اور چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کو فوری طور پر امداد فراہم کی گئی۔پاکستان کو انسداد وبا کے لیے ماسکس ،وینٹیلیرز سمیت حفاظتی لباس اور درکار دیگر سازوسامان فراہم کیا گیا۔چینی طبی ماہرین فوری پاکستان پہنچے اور پاکستانی حکام کو وبا سے نمٹنے کے لیے رہنمائی فراہم کی۔

چین نے انسداد وبا کے لیے سمارٹ لاک ڈاون متعارف کروایا جس کی دنیا نے تقلید کی ہے لیکن ایسے ممالک جہاں تاخیر کی گئی وہاں حالات سنگین ہیں۔امریکہ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اسی باعث آج وہاں ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔امریکی قیادت کی ترجیحات مختلف ہیں اور اس وقت ان کی نظریں صرف صدارتی انتخاب میں کامیابی پر ہیں۔اسی باعث عوام کے جانی تحفظ کا پہلو بری طرح نظر انداز ہوا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ عالمگیر وبا کے دوران بھی سیاسی مفادات کی جستجو میں مصروف ہے جو افسوسناک ہے۔

چین کو آغاز میں مختلف حلقوں بالخصوص مغربی میڈیا کی جانب سے تنقید کا سامنا رہا لیکن آج وہی حلقے چین کے کردار کے معترف ہیں۔ چین مخالف سازشی نظریات بھی تواتر سے سامنے آ رہے ہیں جن کے محض سیاسی مقاصد ہیں لیکن چین نے اپنی روش تبدیل نہیں کی ہے اور ایسے ممالک کی امداد بھی کی ہے جو چین مخالف سرگرمیوں میں شامل رہے ہیں۔

صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین نے عالمی سطح پر انسانی جانوں کے تحفظ کو مرکزی اہمیت دی ہے اور بے بنیاد تنقید اور چین مخالف رویوں کو نظر انداز کیا ہے۔دنیا بھر کے عوام یہ دیکھ رہے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں چین کس طرح ایک قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے جو یقینی طور پر تاریخ کے باب میں درج ہو گا۔


شیئر

Related stories