امریکہ عالمی سطح پر نوول کورونا وائرس کے پھیلاو کا سبب بن رہا ہے ، پاکستانی ماہر خالد تیمور اکرم

2020-05-14 17:16:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

خالد تیمور اکرم سنٹر فار گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں

امریکہ اس وقت عالمی سطح پر نوول کورونا وائرس کا مرکز بن چکا ہے جس نے عالمی برادری کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔صدرٹرمپ نے وبا سے نمٹنے میں انتہائی غیر سنجیدگی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔اسی باعث آج امریکہ میں ہلاکتیں سب سے زیادہ ہیں۔ مغربی میڈیا کے مطابق امریکہ اس وقت دنیا بھر میں وائرس کو برآمد کرنے والا ایک ملک بن چکا ہے اور خود کو سپر پاور کہلانے والا ملک بری طرح دنیا کے سامنے ایکسپوز ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے دنیا کے متعدد ممالک میں اپنی حیاتیاتی تجربہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں لیکن اس حوالے سے امریکہ نے ہمیشہ خاموشی اختیار کیے رکھی ہے۔امریکہ دنیا کو بتائے کہ ان تجربہ گاہوں کے کیا مقاصد ہیں۔اسی طرح گزشتہ برس جولائی میں امریکہ کی جانب سے فورٹ ڈیٹریک بائیولوجیکل لیب کا اچانک بند کیے جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔اقوام متحدہ ،ڈبلیو ایچ او اور عالمی ادارے جولائی سے دسمبر تک امریکہ میں پھیلنے والے متعدی امراض کے بارے میں تحقیق کریں۔اس دوران امریکی فوجی بھی چین کے شہر ووہان میں کھیلوں کے مقابلوں میں شریک ہوئے اور اُن کی واپسی کے بعد ووہان میں اچانک نوول کورونا وائرس کے کیسز سامنا آنا شروع ہو گئے۔عالمی برادری ان واقعات کو سنجیدگی سے لے کیونکہ امریکہ کی جانب سے حقائق چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔ امریکی میڈیا میں بھی اس حوالے سے کئی رپورٹس سامنے آئی ہیں جس میں امریکہ میں وبا کی شروعات سے متعلق بتایا گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ عرصے میں انتہائی مضحکہ خیز بیانات سامنے آئے ہیں جنہوں نے طبی ماہرین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔امریکہ کی مرکزی اور مقامی حکومتوں کے درمیان اختلافات بھی کھل کر سامنے آئے ہیں۔اقوام متحدہ ،ڈبلیو ایچ او اور عالمی برادری وبائی صورتحال میں امریکی کردار سے متعلق ایک بین الاقوامی کمیشن تشکیل دے تاکہ امریکہ پر عائد الزامات کی آزادانہ تحقیقات کی جا سکیں ۔


شیئر

Related stories