ننانوے سال، عوامی خدمت کا جذبہ مزید توانا

2020-07-01 13:59:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

یکم جولائی کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی ننانوے ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔  سنہ انیس سو اکیس میں اپنے قیام کے وقت  چینی کمیونسٹ پارٹی کے صرف  پچاس ارکان پر مشتمل تھی۔ آج اس جماعت کے  ممبرز کی تعداد  نو کروڑانیس لاکھ چودہ ہزار سے زائد ہے اور یہ تمام ارکان عوام کی خوشحال زندگی کے لیے بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں۔

چونگ نان شان ، جو چین میں متعدی امراض کے سب سے بڑے ماہر ہیں وہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے ممبر ہیں۔دو ہزار تین میں جب بیجنگ سارس کا شکار تھا ،تو سرسٹھ سالہ ڈاکٹر چونگ نان شان نے اپنی بھرپور خدمات فراہم کی تھیں۔دو ہزار  بیس میں جب وو ہان شہر میں کووڈ-۱۹ کے کیسز کی رپورٹ سامنے آئی ، تو چوراسی سالہ ڈاکٹر چونگ نے نصف شب کو ٹرین پر سوار ہو کر  صف اول میں جا کر اس وبا کے خلاف جنگ میں شرکت کی۔

ڈاکٹر چونگ کے شانہ بشانہ  چینی کمیونسٹ پارٹی کے نوجوان ارکان کی ایک بڑی تعداد نے بھی وبا کے خلاف جنگ میں بھرپور حصہ لیا۔پندرہ مارچ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے وو ہان شہر میں  نوول کورونا وائرس کے خلاف صف اول میں لڑنے والے چینی کمیونسٹ پارٹی کے نوجوان طبی اہلکاروں کے نام ایک جوابی خط تحریر کیا۔  جناب شی جن پھنگ نے  کہا کہ آپ نوجوانوں نے وبا کی روک تھام و کنٹرول کی سرگرمیوں میں دیگر امدادی عملے کے ساتھ مل کر انتہائی جرات ،دلیری ،برق رفتاری اور اپنی زندگیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئےمثالی کردار ادا کیا ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ اگر نوجوان نسل با صلاحیت ،ہنرمند اور ذمہ دار ہو گی تو ملک کا مستقبل تابناک اور قوم پرامید ہو گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہر وو ہان میں انسداد وبا کے لیے گئے پیکنگ یونیورسٹی کے طبی عملے میں ۱۷۱ افراد چینی کمیونسٹ پارٹی کے ممبران تھے جن میں انیس سو نوے کے عشرے کے نوجوانوں کی تعداد ۳۵ تھی۔

وبا کا مقابلہ صرف چینی کمیونسٹ پارٹی کی عوام کی خدمات کا ایک پہلو ہے۔جہاں عوام کو ضرورت پڑتی ہے ،وہاں چینی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان فوری طورپر جاتے ہیں۔ چوراسی سالہ بزرگ سے بیس سالہ نوجوان تک ، چینی کمیونسٹ پارٹی کے نو کروڑ سےزائد ارکان ہمہ وقت چینی عوام کو بہتر زندگی کی فراہمی کے لیے  بھرپور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

 

 

 


شیئر

Related stories