اگر پوری قوم متحد ہو تو کسی بھی آفت کو شکست دی جا سکتی ہے ،شعبہ اردو کا تبصرہ

2020-07-21 15:37:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

آج"وانگ جیا با" چینی عوام کے دل میں گھر کر گیا ہے۔ در اصل یہ صوبہ آنہوئی میں واقع ایک ڈیم کا نام ہے ۔ بیس جولائی کو سیلاب کے پانی کے اخراج کیلئے یہاں کے تمام تیرہ فلڈ گیٹس کو کھول دیا گیا ۔فلڈ گیٹس کھولنے سے تقریباً دو ہزار کسان متاثر ہوئے ،تاہم انہوں نے کہا کہ قوم کی خاطر اس قربانی کی کوئی قیمت نہیں ہے ۔ اگر پوری قوم متحدہو جائے ، تو کسی بھی آفت کو شکست دی جاسکتی ہے۔

وانگ جیا با دریائے "ہوائی حہ" پر اہم ڈیمز میں شامل ہے۔سنہ انیس سو چون سے دو ہزار سات تک وانگ جیا با کے فلڈ گیٹس کل پندرہ دفعہ کھولے گئے ہیں جس نے سیلاب سے دریائے "ہوائی حہ" کے طاس میں واقع شہروں ، گاؤں اور آمدورفت کی اہم راہداری کو محفوظ رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہنگامی حالات کے انتظام کی وزارت کے مطابق، رواں سال جولائی میں ہی چین کے چوبیس صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے 23.85 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ دس جولائی سے شدید بارشوں کی وجہ سے دریائے "ہوائی حہ " میں سیلابی صورتحال سنگین ہو رہی ہے اور اسی وجہ سے وانگ جیا با کے فلڈ گیٹس کو سولہویں مرتبہ کھول دیا گیا ہے۔

وانگ جیا با کے قریب منگ وا فلڈ اسٹورج ایریا میں دو لاکھ کے لگ بھگ عوام رہائش پذیر ہیں جن میں بیشتر پانی کے اخراج سے متاثر نہیں ہو تے۔ تاہم چار قصبے ایسے ہیں جن کے دو ہزار سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔فلڈ گیٹس کھولنے سے قبل ان افراد ،نیز ان کے گھریلو مویشی کو محفوظ علاقے میں منتقل کر دیا گیا ۔

بلاشبہ ان دو ہزار افراد کی زندگی متاثر ہوئی ہے اور ان کا مالی نقصان بھی ہوا ہے ۔ تاہم گاؤں کے بیشتر رہائشیوں نے بتایا کہ ان کے اپنے چھوٹے گھروں کی قربانی سے دریائے "ہوائی حہ" کے طاس کے بیشتر علاقوں کے زیادہ تر گھروں کو محفوظ ربنایا گیا ہے اتنے بڑے مقصد کیلئے یہ قربانی کچھ بھی نہیں ۔

درحقیقت منگ وا جیسے سیلابی پانی کے اسٹورج ایریا میں رہنے والوں کی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چین نے دو ہزار میں ایک مخصوص پالیسی تیار کی جس سے مقامی عوام کے مالی نقصانات کے ازالے کے لیے اعانت کی جاتی ہے۔

چین میں ایک محاورہ ہے کہ" اگر دو افراد ایک ہی خواہش رکھتے ہیں تو ، ان کی تیز دھار دھات کو کاٹ سکتی ہے۔ "اسی طرح ،عوامی سپاہ آزادی اور پولیس اہلکار سمیت دیگر امدادی قوتیں ، بغیر کسی ہچکچاہت کے حمایت و تعاون فراہم کرنے والے عوام اور طاقتور سرکاری ضمانت سے چینی قوم ضرور اس قدرتی آفت کو شکست دے گی۔


شیئر

Related stories