چینی صدر کی جانب سے اشیا ئے خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اہمیت : شعبہ اردو کا تبصرہ

2020-07-23 16:07:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو صوبہ جی لین کے سی پینگ شہر کا دورہ کیا ۔ اس وقت وبا کے بعد چین میں معاشی و سماجی سرگرمیوں کی بحالی بطریق احسن جاری ہیں۔ غربت کے خاتمے اور خوشحال معاشرے کے قیام کا منصوبہ کلیدی مرحلے سے گزر رہا ہے۔ایسے وقت میں صدر نے اپنے دور ے کیلئے سب سے پہلے شی پینگ کا انتخاب کیوں کیا ؟

سی پینگ کو چین کے "شمال مشرقی اناج کا گودام "بھی کہا جاتا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ دیہات اور لوگوں کے پیٹ بھر کر کھانے کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں ۔ سی پینگ میں قیام کے دوران صدر نے سبز کاشت کاری کے مثالی زون کا دورہ کیا اور مقامی اناج کی پیداوار کی صورتحال سے آگاہی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ زرخیز زمین کے استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے تحفظ کے لیے موئثر اقدامات اختیار کئے جانے چاہیئں ۔ بعد میں انہوں نے زرعی کوواپریٹیو میں شامل کسانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی مشینری کے اشتراک کا طریقہ کار دیہات کی ترقی کا عمدہ نمونہ ہے ۔ سی پینگ کے تجربات سے چین کے دوسرے علاقے بھی اپنے مقامی حالات کے مطابق استفادہ کر سکتے ہیں ۔

شی جن پھنگ ہمیشہ اپنے دورے کے دوران عام شہریوں کی آواز سنتے ہیں اور مقامی حقیقی صورتحال سے اگاہی حاصل کرتے ہیں تاکہ زیادہ بہتر اور مناسب پالیسیاں اپنائی جا سکے ۔ یا د رہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں صدر مملکت شی جن پھنگ نے صوبہ حے لونگ جیانگ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ماحول دوست زراعت کی ترقی کی رفتار کو تیز تر کیا جانا چاہیئے تاکہ اس خطے کی زرخیز زمین کا تحفظ کیا جا سکے ۔ اس دفعہ انہوں نے دیکھا کہ زمین اور ماحول کی بہتری کے ساتھ ساتھ پیداواری صلاحیت بلند ہو گئی اور مقامی لوگوں کی آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

زراعت کی مسابقت کی صلاحیت کو بلند کرنے ، دیہات میں مشینری کے فروغ اور زرعی جدت سازی کے قیام کا مقصد فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانا اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے ۔ جامع خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے ایک اہم نکتہ دیہات کی ترقی ہے ۔ شی جن پھنگ چین کے صدر مملکت کی حیثیت سے زرعی پیداوار کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اناج اور زرعی پیداوار کی فراہمی کو یقینی بنانا چین کے دیہی امور میں اولین ترجیح ہے ۔

پیٹ بھرا ہو تو گھبراہٹ نہیں ہوتی ۔ یہ ایک دائمی سچائی ہے ۔ وبا کے دوران شی جن پھنگ نے ایک اجلاس میں کہا کہ ہمیں جتنا زیادہ خطرات اور چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اتنا ہی ہمیں زراعت کو مستحکم کرنا ہوگا اور ہمیں زیادہ سے زیادہ اناج اور غذائی اشیا کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا۔


شیئر

Related stories