امریکہ وبا پر قابو کیوں نہیں پا سکتا : شعبہ اردو کا تبصرہ
باوجود اس کے کہ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے، اس کے پاس جدید طبی ٹیکنالوجی ہے ، پھر بھی اسکے ہا ں کووڈ -۱۹کے تصدیق شدہ کیسوں اور اموات کی مجموعی تعداد دنیا کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔ وبا نے امریکی معیشت و سماج پر شدید اثرات مرتب کیے ہیں۔ معاشی کساد بازاری ، بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح اور عوام کو روز مرہ زندگی میں درپیش مشکلات کے تناظر میں امریکی ماہرین اور دانشوروں کی بڑی تعداد اس بات پر غور کر رہی ے کہ امریکہ میں وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانا کیوں اتنا مشکل ہے؟
متعدد امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وبا پر "سیاست کرنے" کا سب سے براہ راست نتیجہ یہ نکلا ہے کہ امریکہ وبا کا شکار دنیا کا بدترین ملک بن گیا ہے۔امریکی میڈیا "نیوز ویک" نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس وبا پر"سیاست " نے امریکہ کو نوول کورونا وائرس کی وبا کا "عالمی مرکز" بنا دیا ہے۔ امریکہ کے یوریشین گروپ کے گلوبل ہیلتھ پروگرام کے ڈائریکٹر سکاٹ روسنسٹین نے کہا ہے کہ وباکے اعداد و شمار اور صحت عامہ کی سفارشات کو مستقل طور پر "سیاسی رنگ" دیا گیا ہے ۔ مزید یہ کہ جیسے جیسے امریکہ میں صدارتی انتخابات قریب آرہے ہیں ، وبا کو "سیاسی رنگ " دینے کے رجحان میں بھی شدت آرہی ہے ،جس سے امریکہ میں وبا کی روک تھام اوراس پر قابو پانے کے عمل میں رکاوٹیں آرہی ہیں ،غیر یقینی میں اضافہ ہورہاہے اور مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ اس حوالے سے ایک مثال لیجیئے ۔ "ماسک پہننا ہے یا نہیں" ایک خالص سائنسی معاملہ ہے ۔تاہم ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن اور ٹرمپ جو دوبارہ صدر بننے کے خواہاں ہیں ، اس معاملے پر گرما گرم مبا حثوں میں مصروف ہیں۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس کانفرنس میں کہاکہ امریکیوں کو آزادی ہونی چاہئے۔ ہمیں امریکیوں کو ماسک پہننےپر مجبور کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وبائی مرض کے عالم میں لوگوں کی زندگی سب سے اہم ہے، لیکن ایک ملک کے سربراہ کی حیثیت سے ٹرمپ لوگوں کی جانی سلامتی کو نظر انداز کرتے ہوئے تمام تر توجہ دوبارہ انتخابات جیتنے پر دے رہے ہیں۔
ٹرمپ اپنے سیاسی اہداف کے حصول کے لئے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ووکس نیوز نے حال ہی میں اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ اور امریکی حکومت عوام کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہی ہے کہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں امریکہ میں وبا کی صورتحا ل سنگین نہیں ہے۔ تاہم حقیقت میں، امریکہ میں وبا سے اموات کی تعداد 170،000 سے تجاوز کرچکی ہے ، جو دوسرے ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔ ووکس نیوز کے لئے کام کرنے والے ہارون روپ کا خیال ہے کہ ٹرمپ کا بیان انتہائی گمراہ کن ہے۔
ٹرمپ یہ بھی کہتے ہیں کہ امریکہ میں بڑی تعداد میں ٹیسٹنگ زیادہ کیسوں کے سامنےآنے کا باعث ہے۔اس حوالے سے ٹرمپ نے غیر فعال رویہ اپنا رکھا ہے۔ صرف شدید بیماروں کی ٹیسٹنگ کی جاتی ہے ۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکہ کی وبا سے نمٹنے کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ میں کم از کم نصف ہلاکتیں ایسی ہیں جن سے بچا جاسکتا تھا ۔