چینی صدر مملکت شی جن پھنگ ہمیشہ عوام کی فکر کرتے ہیں: شعبہ اردو کا تبصرہ

2020-08-19 17:02:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

رواں سال چین کے مختلف علاقوں کو سنگین سیلابی صورتحال کا سامنا رہا ہے ۔ چینی صدر شی جن پھنگ کو ان علاقوں اور ان میں رہنے والوں کی بڑی فکر ہے ۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کے حقیقی حالات جاننے کے لیے 18 تاریخ کو صدر شی جن پھنگ نے ہزار کلومیٹر سفر کر کے صوبہ آن ہوئی کی فو نان کاونٹی کا دورہ کیا ، جو شدید سیلاب کا شکار رہا ہے۔ دورے کے دوران انہوں نےدریائے ہوائی حہ کی آبی صورتحال کا مشاہدہ کیا اور سیلاب کے کنٹرول ،متاثرہ علاقوں اور لوگوں کی امداد اور پیداواری بحالی کا معائنہ کیا ۔

نوول کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے سے لے کر سیلاب سے نمٹنے تک ، شی جن پھنگ نے ہمیشہ عوام کو اولین ترجیج دی ہے ۔انہوں نے انسداد سیلاب اور متاثرہ علاقوں اور لوگوں کی امداد کے حوالے سے اپنے بیانات میں لوگوں کی زندگی کی حفاظت کو اہمیت دینے کی تاکید کی ہے ۔ صدر شی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بچاؤ اور امدادی کاموں کے بہتر بندوبست کے ساتھ ساتھ ہمیں آفات کے بعد از سر نو تعمیر کے لئے احتیاط سے منصوبہ بندی کرنی چاہئے اور جلد از جلد پیداوار اور معمولات زندگی کو بحال کرنا چاہئے ۔ علاوہ ازیں آفات سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے اور غربت کو واپس لوٹنے سے روکنے کے لئے بھر پور کوشش کرنی چاہئے۔

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کے موجودہ دورے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے اس پختہ عزم کا اظہار ہوتا ہے جس کے تحت غربت سے نجات پانے کے راستےپر تمام لوگ ساتھ مل کرآگے بڑھیں گے ۔ دورے کے دوران جب انہوں نے دیکھا کہ سیلاب کا پانی اترنے کے بعد کھیتی باڑی دوبارہ شروع ہوگئی ہے ، گاوں میں بجلی اور صاف پانی دستیاب ہے اور لوگوں کی زندگی معمول پر آگئی ہے ، تو صدر صاحب کو تسلی ہوئی ۔

لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پوری کوشش کی جائے اور ہمیشہ لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کو اولین حیثیت دی جائے ۔ یہی چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کی مستقل سوچ ہے اور یہی چینی کمیونسٹ پارٹی کا پائیدار اعتماد ہے ۔

یہ سچ ہے کہ رواں سال چین میں شدید سیلاب کے باعث لوگوں کی زندگی،املاک نیز پیداوار ی سرگرمیوں پر زبردست اثرات مرتب ہوئے ہیں۔لیکن شی جن پھنگ کی ہدایات کے تحت مختلف علاقوں اور اداروں نے لوگوں کی جانوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے سیلاب سے بچاؤ اور امدادی کاموں کے لئے جامع اور موئثر منصوبہ بندی کی ، سیلاب جیسے آفت زدہ علاقوں سے متاثرہ افراد کےانخلا کا مناسب بندوبست کیا اور پیداوار اور زندگی کو رواں دواں رکھا ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شی جن پھنگ کا یہ تصور کہ "عوام اعلی ترین ہیں اور زندگی سب سے اہم ہے"پورے معاشرے میں مقبول عام ہو گیا ہے اور یہ ایک عوامی سربراہ کے اپنے عوام سے پیار اور اپنی ذمہ داری کو بطریق احسن نبھانے کا بھر پور مظہر بھی ہے ۔


شیئر

Related stories