سی پیک کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی، شعبہ اردو کا تبصرہ
وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اورچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک سے متعلق ملازمتوں کے بارے میں جعلی خبروں اور غلط پروپیگنڈے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی مختلف کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے سی پیک میں ملازمتوں سے متعلق جعلی خبروں کو نظر انداز کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ سی پیک کے تحت ملازمتوں کے اشتہارات سی پیک سے متعلق سرکاری ویب سائٹ پر دیے جائیں گے۔
چین اور پاکستان سی پیک کے تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ تاکہ سی پیک کے مزید ثمرات عوام تک پہنچیں۔ سی پیک اور سی پیک کے تحت تمام منصوبوں سے متعلق تمام معلومات سرکاری ویب سائٹ www.cpec.gov.pk پر دستیاب ہیں جن میں پوری تفصیلات دی گئی ہیں۔کہ کس منصوبے پر کتنی پیش رفت ہوچکی ہے کتنے افراد اس منصوبے پر کام کررہے ہیں اوران میں کتنے پاکستانی ہیں اور کتنے چینی ۔ حقیقت یہ ہے کہ سی پیک کے مختلف منصوبوں میں ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں ۔ اسی طرح سی پیک کے مختلف منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی کی ضروریات کافی حد تک پوری ہوچکی ہیں۔ ذرائع مواصلات بہتر ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے اشیا اور لوگوں کے نقل حمل میں آسانی آٗئی ہے۔اور بالواسطہ روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وبا کے باوجود چین نے سی پیک پر کام نہیں روکا اور کووڈ۔۱۹کی حفاظتی تدابیر کے ساتھ سی پیک کے منصوبوں پر کام جاری رکھا۔ چین اور پاکستان ایسے دوستانہ برادر ممالک ہیں جن کے درمیان نہ صرف حکومت کی سطح پر بلکہ عوام کے سطح پر بھی ایک دوسرے کیلئے انتہائی والہانہ خیرسگالی کے جذبات پائے جاتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ملک کو اپنا دوسرا گھر قرار سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے دوسال مکمل ہونے پر اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کا مستقبل چین کے ساتھ ہے انہوں نےسی پیک کے تمام منصوبے تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔اور پاکستانی عوام سی پیک سے متعلق کسی جھوٹے پروپیگینڈے میں نہیں آئیں گے۔