چین میں تعلیمی اداروں کی بحالی وبا کے خلاف سائنسی طریقہ کار کے ثمرات کا مظہر ہے ، شعبہ اردو کا تبصرہ

2020-08-27 16:44:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ماہ ستمبر میں چین میں موسم خزاں کے تعلیمی سمیسٹر کا آغاز ہوگا۔ چین کی وزارت تعلیم کے مطابق وبا پر قابو پانے کے بعد ملک بھر میں موسم خزاں کےسمیسٹر کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جن کے تحت ملک کے بیشتر علاقوں میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دئیے جائیں گے۔ یہ نصف سال سے زائد عرصے تک وبا سے لڑنے کے بعد بمشکل حاصل کردہ کامیابی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سنکیانگ خوداختیار علاقے نے وبائی صورتحال پر مزید بہتر انداز میں قابو پانے کے لیے موسم خزاں کا سمیسڑ آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کی بحالی کی پالیسی میں فرق، چینی حکومت کی جانب سے عوامی زندگیوں کو ترجیح دینے اور وبا کے ساتھ لڑنے میں سائنسی طریقہ کار کے استعمال کا مظہر ہے۔

وبا پھوٹنے کے بعد چین نے صورتحال کے مطابق مختلف نوعیت کے سخت اقدامات اختیار کیے ۔ شروع میں جب وبائی صورتحال سنگین تھی اور اس بارے میں معلومات بھی کم تھیں ، تو لاک ڈاؤن سمیت سخت انسدادی اقدامات اختیار کیے گئے تھے اور انہی سختیوں کی بدولت وبا پر کنٹرول کرنے میں تیزرفتار پیش رفت حاصل ہو سکی۔ سائنسی تحقیقات کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے بارے میں معلومات بڑھتی جا رہی ہیں ،اور لوگوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے بعد جب کچھ علاقوں میں کووڈ-۱۹ کے کیسز دوبارہ سامنے آئے ، تو ان علاقوں میں پوری طرح لاک ڈاؤں کی ضرورت نہیں پڑی ۔ اس دوران متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا جبکہ باقی علاقوں کی زندگی معمول کے مطابق جاری رہی۔

اسی طرح جب سنکیانگ میں کووڈ-۱۹ کے کیسز دوبارہ سامنے آئے ، تو شروع میں وہاں بھی ان ضلعوں میں انسدادی اقدامات کو زیادہ سخت بنایا گیا تھا جہاں کیسز سامنے آئے تھے۔ نئے کیسز میں اضا فے کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات بھی سخت کئےجاتے رہے ۔ یہ انہی اقدامات کی وجہ سے ہے کہ پچیس اگست کو سنکیانگ میں تصدیق شدہ کیسز میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ سنکیانگ میں انسداد وبا کے متعلقہ افسر نے چھبیس اگست کو کہا کہ سنکیانگ میں وبائی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور معمول کی معاشی و معاشرتی زندگی بتدریج بحال ہو جائے گی۔

جہاں تک تعلیمی اداروں کی دوبارہ بحالی ہے سنکیانگ نے موسم خزاں کے سمیسٹر کو آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور بعد میں وبائی صورتحال کے مطابق پالیسی میں ترمیم کی جائے گی۔ اس سے چین کی مختلف سطحوں کی حکومتوں کی جانب سے عوامی زندگی کےلیے ذمہ دار انہ رویے کا اظہار ہوتا ہے۔

معمولات زندگی کی بحالی اہم ہے ، لیکن زندگی اولین ترجیح ہے۔ اس لیے وبائی صورتحال پر قابو پانے کے لیے سائنسی طریقہ کار اپنایا جانا چاہیئے تاکہ زندگیوں کو محفوظ بنانے کی پیشگی شرط پر معاشی و معاشرتی زندگی بتدریج بحال ہوسکے۔


شیئر

Related stories