ماحول دوست ترقی ،آنے والی نسلوں کے لیے انمول دولت ، سی آر آئی اردو کا تبصرہ

2020-09-02 11:05:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


تیس اگست کو چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے نواح میں واقع می یون آبی ذخیرے کی تکمیل کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر دیہی باشندوں کو مبارکباد کا جوابی خط تحریر کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ یہ چین کے ماحول دوست ترقیاتی تصور پرعمل پیرا ہونے کا ایک اور مظہر ہے۔

ساٹھ سال قبل ،می یون میں فیکٹریاں اور دکانیں بند کر دی گئیں اور آبی ذخیرہ تعمیر کیا گیا۔ ساٹھ سال گزر چکے ہیں ،اب می یون آبی ذخیرہ نا صرف ماحولیاتی تحفظ کے لحاظ سے اہم ہے ،بلکہ مقامی لوگوں کے لیےمنفعت کا باعث بھی ہے۔ آبی ذخیرے کی تعمیر سے می یون بیجنگ کے نواح میں بہترین مناظر کے حامل علاقوں میں شامل ہو گیا ہے اور لوگوں کی تعطیلات کے لیے بہترین منزل بن چکا ہے۔ ماحول کی بہتری کے ساتھ یہاں کے باشندوں کی آمدن میں بھی بڑا اضافہ ہوا ۔اس سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ چینی صدر کے پیش کردہ "سرسبز پہاڑ ہی سونے کا پہاڑ ہے ، صاف شفاف پانی ہی چاندی کا پانی ہے" کا تصور درست اور قابل عمل ہے۔

دراصل گزشتہ کئی عشروں سے ہی چین میں ماحول دوست ترقی پر توجہ دی جا رہی ہے۔می یون آبی ذخیرے کے قریب صوبہ حہ بے میں سائی ہان با جنگلات عالمی شہرت کے حامل ہیں۔ ماضی میں یہاں ریگستان تھا۔ پچاس سال سے زائد تک تین نسلوں کی محنتی سے یہ ریگستان ، سرسبز جنگلات میں تبدیلی ہو چکا ہے۔ موحول کے تحفظ میں نمایاں کردار کے لیے اسے "کرہ ارض کے محافظ" کا انعام دیا گیا۔

حیاتیاتی ثقافت و تمدن کی تعمیر کو قومی حکمت عملی میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دو ہزار آٹھ میں ہی چین نے پلاسٹک مصنوعات کے استعمال کو محدود کرنے کا حکم جاری کیا ؛ قابل تجدید توانائی میں چین سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی سمیت ماحولیاتی تحفظ کے عالمی عمل میں چین بھرپور حصہ لے رہا ہے۔

ماحول دوست ترقی ، نا صرف چینی عوام کے لیے مزید خوبصورت ملک فراہم کرے گی ، بلکہ پوری دنیا کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ کرہ ارض صرف ایک ہی ہے اور یہی ہمارا مشترکہ گھر ہے۔ ہر ایک آدمی ، ہر ایک ملک ،ماحول کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔ جس طرح شی جن پھنگ نے واضح کیا ہے کہ حیاتیاتی ماحول کا تحفظ عصر حاضر کا اہم تقاضا ہے جس سے مستقبل میں ثمرات حاصل ہوں گے۔ ماحول دوست ترقی آنے والی نسلوں کے لیے انمول خزانہ ہو گی۔ ہمارے مشترکہ مستقبل کے لیے ،ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ہم سب کو ماحول کے تحفظ کے لیے بھرپور کوشش کرنی چاہیئے۔

شیئر

Related stories