دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی ، چین کی سبز، ماحول دوست ترقی کاانجن۔ سی آر آئی اردو کا تبصرہ

2020-11-16 15:04:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چودہ تاریخ کو چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے صدر مقام نان جنگ میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی اعلی معیاری ترقی کو جامع طور پر فروغ دینے کے حوالے سے ایک سمپوزیم کی میزبانی کی اور ایک اہم تقریر کی۔انہوں نے نئی صورتحال کے تحت دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اہم تزویراتی انتظامات پر زور دیا ، اور نظریہ پیش کیا کہ کہ دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کو نمونہ بنا کر چین کی اعلی معیاری معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے۔

یاد رہے کہ پانچ جنوری ، دو ہزار سولہ کو صدر شی جن پھنگ نے وسطی شہر چھونگ چھنگ میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی سے متعلق سمپوزیم کی صدارت کی تھی ۔اس دفعہ ایک بار پھر دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی پر خصوصی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے چین کی ترقیاتی حکمت عملی کے اہم اشارے ملتے ہیں۔

دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی ، 11 صوبوں پر محیط ہے ، جو ملک کی مجموعی آبادی اور جی ڈی پی کا 40٪ ہے ۔یہ چین کی معیشت کا سب سے اہم علاقہ اور قوت محرکہ کا انجن ہے۔صدر شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ماحولیاتی تحفظ اور معاشی ترقی کے مابین تعلق کو صحیح انداز میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ " ہمیں ماحولیات اور معاشی ترقی کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کرنا چاہئے ، بلکہ ایک دوسرے سے مربوط کرکے یکجہتی پیدا کرنی چاہیے۔"صدر شی کی ہدایات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اور سبز ماحول دوست ترقی مستقبل میں چین کی ترقیاتی حکمت عملی کا بنیادی تصور ہے۔ صدر شی جن پھںگ نے نشاندہی کی کہ ماحول کے لئے نقصان دہ ترقیاتی منصوبوں کو ترک کیا جانا چاہیے، ماحولیاتی تحفظ اور سبز ترقی کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔

چینی قیادت کے مذکورہ نظریہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے متعدد اقدامات زیر عمل ہیں ۔ دریائے یانگسی کے کنارے پر آلودگی کا باٰعث بننے والے تمام صنعتی و کاروباری اداروں کو منتقل کیا جارہاہے،

دریائے یانگسی میں آلودہ پانی اور دوسرے مواد کے اخراج کو مکمل طور پر بند کیا جا رہا ہے اور ساحلی ماحول کو نقصان پہنچانے والی دیگر سرگرمیوں کو ختم کیا جا رہا ہے جن کا حتمی مقصد یہ ہے کہ آئندہ نسلوں کے لئے ایک صاف اور خوبصورت دریائے یانگسی چھوڑا جائے۔

دو سال پہلے ، جناب شی جن پھنگ نے چھونگ چھنگ میں نشاندہی کی کہ دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کو فروغ دینا ملک کی ایک بڑی قومی ترقیاتی حکمت عملی ہے۔ "اہم علاقائی ترقیاتی حکمت عملی" سے لے کر "ملک کی مجموعی ترقی سے وابستہ اہم حکمت عملی" تک ، نئے دور میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کو چین کی معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کا انجن بننا چاہئے اور "سر سبز پہاڑ سونے کے پہاڑ اور شفاف دریا چاندی کے دریا ہیں" کے نظریہ کا نمونہ بننا چاہیے۔


شیئر

Related stories