بیجنگ میں 2017 ڈپلومیٹ نیشنل کاسٹیوم کمپیٹیشن

2017-11-28 16:57:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہر سال کی طرح اس سال بھی بیجنگ میں  2017 ڈپلومیٹ  نیشنل کاسٹیوم کمپیٹیشن منعقد ہوا ۔ جس میں دنیا بھر کے 21 ممالک  کی  ٹیموں نے حصہ لیا ، اس مقابلے میں ہر ٹیم کو سٹیج پر اپنے ملک کی ثقافت کے رنگ دکھانے کے لئیے دس منٹ کا وقت دیا گیا تھا ، اس   تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں اور ڈپلومیٹس سمیت بیجنگ میں موجود بیرون ممالک کے ماہرین اور طلبہ اور طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، ججز کے فرائض مختلف ممالک کے ڈپلومیٹس اور  چین کی وزارت ثقافت کے اعلی آفیسران  نے انجام دئیے ۔ اس رنگا رنگ تقریب کا انعقاد  بیجنگ کے ڈپلو میٹ میگزین کی طرف سے کیا گیا تھا ۔  مقابلے میں عرب ممالک کی ٹیم ، بیلاروس ، برونائی ، کولمبیا ، ڈنمارک ،انڈونیشیا ، کوریا ، منگولیا ، نیپال، پاکستان ، پیرو ، رومانیہ ، روس، سری لنکا ، یوکرائن ، وینزویلا ، ویت نام، چین ، چائنا میڈیا ٹیم۔  چائنا کنگفو ٹیم ،  سمیت  مختلف ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے اپنے ممالک کی ثقافت کے رنگوں کو اجاگر کیا ،۔ پاکستان کی ٹیم نےپاکستان کے   تمام  صوبوں بشمول ۔ پاکستانی   کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافت، تہذیب ، اور روایات اور سیاحت  کو  دس منٹ کی ویڈیو میں حاضرین کے سامنے پیش کیا ، اسکے ساتھ ساتھ ٹیم کے پندرہ ممبران نے  اپنے اپنے صوبوں  کے لباس زیب تن کر رکھے تھے ، خواتین نے جیولری اور مردوں نے روایتی شالیں ، اجرک اور چادریں  اور ٹوپیاں  پہن رکھی تھیں ، پاکستانی ٹیم کے سٹیج پر آتے ہی حال تالیوں سے گونج اٹھا اور حاضرین نے  اسے بے حد پسند کیا ،   چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافت کے رنگ حاضرین  کے سامنے پیش کرنے کے بعد تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ سنگرز کے پیچھے چلتے ہوئے سٹیج پر آئے اور پاکستان کے جھنڈے تلے  پاکستان کا مشہور ملی نغمہ " دل دل پاکستان "،  چائنا ریڈیو کے ماہر طاہر چغتائی اور چینی گلوکارہ چو چھینو کے ساتھ مل کر گایا ، اس سے پورے پاکستان کو متحد یکجا اور پر امن ملک کے طور پر  پیش کیا گیا جب کہ چینی گلوکارہ کی نمائندگی کے زریعے پاک چین دوستی کو بھی سامنے لایا گیا ، اس دوران سکرین پر چلنے والی ویڈیوز میں سی پیک کے منصوبوں کو حاضرین کے سامنے پیش کیا گیا ، تقریب کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا ، پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کو بہترین تخلیق کا ایوارڈ دیا گیا ۔ پاکستانی ٹیم نے یہ ایواڑد پچھلے سات سالوں میں پہلی مرتبہ جیتا ہے ۔  


شیئر

Related stories