چین کی قومی عوامی کانگریس اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کیا ہیں
2019-02-28 17:32:16
چین کے ریاسیتی امور میں سب اہم چین میں ہر سال ہونے والے " دو اجلاس " ہیں ۔ ان اجلاسوں کے لئے چینی زبان میں "لیانخوئے" کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ جس کا مطلب چین کی قومی عوامی کانگریس اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے کل رکنی اجلاس۔
اس وقت چین کی قومی عوامی کانگریس کے ارکان کی تعداد 2976 ہے جب کہ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان کی تعداد 2158 ہے۔ ان ارکان کا انتخاب سال 2018 کے دوران آئندہ پانچ سال کے لئے کیا گیا تھا۔
چین کی قومی عوامی کانگریس اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاسوں کو چین کے سیاسی امور میں سب سے نمایاں تصور کیا جاتا ہے۔