امریکہ سرد جنگ جیسے فرسودہ تصورات ترک کرے،چینی وزارت خارجہ

2020-07-09 17:24:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر  سات تاریخ کو وزیر دفاع مارک ایسپر کا بیان جاری کیا گیا  جس میں کہا گیا ہے کہ چین او روس امریکہ کے اولین اسٹریٹجک حریف ہیں۔اس حوالے سے نو جولائی کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ امریکہ کو  سرد جنگ کا فرسودہ تصور اور  نظریاتی تعصب  ترک کرنا چاہیئے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ بناء کسی تنازعے اور تصادم کے باہمی احترام ،تعاون اور مشترکہ مفادات کے لیے مل کر کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ چین اپنے قومی اقتدار اعلی،سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرتا ہے ۔ترجمان نے اس امید  کا اظہار کیا کہ  امریکہ سرد جنگ کے فرسودہ تصور اور نظریاتی تعصب کو ترک کر تے ہوئے اکیسویں صدی میں عالمی تعلقات سمیت  چین۔ امریکہ تعلقات کو درست طور پر  دیکھ  سکے گا۔

شیئر

Related stories