عالمی اقتصادی ترقی میں چینی معیشت کی خدمات کی شرح تیس فیصد سے زائد
2018-03-05 09:38:27
عالمی اقتصادی ترقی میں چینی معیشت کی خدمات کی شرح تیس فیصد سے زائد
چینی حکومت کی جانب سے چین کے سپریم بااختیار ادارے یعنی قومی عوامی کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین کی جی ڈی پی چون ٹریلین یوان سے بیاسی اعشاریہ سات ٹریلین یوان تک جا پہنچی ہے ۔ چینی معیشت کی سالانہ شرح اضافہ سات اعشاریہ ایک فیصد رہی۔ عالمی معیشت میں چینی معیشت کا تناسب گیارہ اعشاریہ چار فیصد سے پندرہ فیصد تک پہنچ گیا اور عالمی اقتصادی ترقی میں چین کی خدمات کی شرح تیس فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالیاتی خسارے کی شرح تین فیصد سے کم رہی۔