چین کا رواں برس مالیاتی خسارے کے حوالے سے دو اعشاریہ چھ فیصد کا ہدف
2018-03-05 10:46:18
چین کا رواں برس مالیاتی خسارے کے حوالے سے دو اعشاریہ چھ فیصد کا ہدف
لی کہ چھیانگ نے حکومتی ورکنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس مالیاتی خسارے کے حوالے سے دو اعشاریہ چھ فیصد کا ہدف طے کیا گیا ہے جس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اعشاریہ چار فیصد کمی کی گئی ہے۔ تخمینوں کے مطابق مالیاتی خسارے کی مجموعی مالیت دو اعشاریہ تین آٹھ ٹریلین یوان ہوگی۔ مالیاتی خسارے کی شرح میں تبدیلی کی وجوہات میں نہ صرف چین کی معیشت کا استحکام و بہتری اور مالی آمدنی کا اضافہ شامل ہے، بلکہ اس سے میکرو کنٹرول اور اقتصادی پالیسیوں کے لئے مزید گنجائش بھی پیدا ہو گی۔