جدت پر مبنی قومی ترقی
2018-03-05 11:10:12
جدت پر مبنی قومی ترقی
چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پانچ تاریخ کو پیش کی جانے والی حکومتی ورکنگ رپورٹ میں کہا کہ جدت پر مبنی قومی ترقی کی پالیسی کے نفاذ کے لئے چینی حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعدد بڑے اور اہم پروجیکٹس کا آغاز کر رہی ہے اور اعلی معیار کی قومی لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں زیادہ سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ مثلاً فضائی آلودگی پر کنٹرول اور کینسر کے علاج سمیت شعبوں میں ریسرچ پر زور دیا جائیگا تاکہ عوام کو زیادہ ٹھوس فوائد حاصل ہو سکیں۔