رواں سال دیہات کی خوش حالی کا روڈ میپ
2018-03-05 11:52:26
رواں سال دیہات کی خوش حالی کا روڈ میپ
قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں پیش کی جانے والی ورکنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیہات کی خوش حالی کے لئے حکومت مناسب منصوبہ بندی کرے گی ۔ شہروں اور دیہات کی ہم آہنگ ترقی کی حکمت عملی اپنائے گی اور زرعی شعبے میں سپلائی سائڈ کے حوالے سے بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لئے کوشش کرے گی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین زرعی ترقی کے لیے انٹرنیٹ کا استعما ل کرے گا ۔ مختلف حوالوں سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے گا ۔ دیہی علاقوں میں پانی ، بجلی اور مواصلات سمیت بنیادی تنصیبات کی بہتری کے لئے کوشش کی جائے گی ۔ اور دیہی علاقوں میں مزید دو لاکھ کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی ۔ علاوہ ازیں دیہات میں مسلسل تین سال تک رہائشی ماحول کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اور بیت الخلاء کی فراہمی اور اس سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوشش کی جائے گی ۔