آزادانہ تجارت و سرمایہ کاری کے لئے چینی حکومت کامنصوبہ
2018-03-05 12:00:48
آزادانہ تجارت و سرمایہ کاری کے لئے چینی حکومت کامنصوبہ
پانچ تاریخ کو جاری چینی حکومت کی ورکنگ رپورٹ میں کہا گیا کہ دو ہزار اٹھارہ میں چینی حکومت درآمدات کو توسیع دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی اور آزاد انہ تجارت و سرمایہ کاری کے لئے زیادہ سہولتیں فراہم کرے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پہلا چائنا درآمدی ایکسپو منعقد ہوگا۔درآمد کی جانے والی کاروں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء پر ڈیوٹی ٹیکس کو کم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ چین آر سی ای پی یعنی علاقائی مجموعی اقتصادی شراکت داری تعلقات کے معاہدے کے مذاکرات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کرے گا۔ایشیا و بحرالکاہل کے آزاد تجارتی زون اور مشرقی ایشیا کے اقتصادی لیگ کی تعمیر کوتیز تر کرے گا۔رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چین مساوی بات چیت کے ذریعے تجارتی تنازعات کو حل کرنے کاحامی ہے ، تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے اور اپنے قانونی حقوق کا بھر پور طریقے سے تحفظ کرتا رہے گا۔