چین مختلف ممالک کے ساتھ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے فروغ کا خواہاں ہے۔
2018-03-05 12:59:53
چینی حکومتی ورکنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پرامن ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ چین نئے بین الاقوامی تعلقات کے قیام کو فروغ دے گا۔ چین مختلف ممالک کے ساتھ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ چین گلوبل گورننس میں شرکت کرے گا اور اسے بہتر بنانے کےلئے کوشش کرے گا۔ چین کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کی کوشش کررہا ہے۔ چین بڑی طاقتوں، ہمسایہ اور ترقی پزیر ممالک کے ساتھ باہمی تعاون اور رابطوں کو مضبوط بنائے گا۔ بو آو ایشیائی فورم کا سالانہ اجلاس، شنگھائی تعاون تنظیم کی سمٹ، چین افریقہ تعاون فورم کی سمٹ سمیت دیگر سرگرمیوں کا کامیاب انعقاد کیا جائے گا۔ چین بین الاقوامی و علاقائی امور کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا اور بیرونی مفادات و سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنائے گا۔