چین کے دارلحکومت بیجنگ میں ہرجگہ قدیم اور جدید کا خوبصورت امتزاج نظر آتا ہے

2017-11-20 09:42:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


شفیق اے منہاس

شفیق اے منہاس

چین کے دارلحکومت بیجنگ میں ہرجگہ قدیم اور جدید کا خوبصورت امتزاج نظر آتا ہے۔ اس شہر میں جہاں ٹیکنالوجی اور لباس میں عصر حاضر کی جھلک نظر آتی ہے، وہیں رویہ اور مقامی زبان سے محبت میں قدامت پسندی بھی دیکھائی دیتی ہے۔

بیجنگ میں قیام کے پہلے روز فیوچر سائنس سٹی دیکھنے کا اتفاق ہوا، جہاں آئندہ صرف 5 برسوں کیلئے ترقی کے اہداف طے کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 2 سال سے زیر تعمیر 10 مربع میل پر محیط یہ فیوچر سائنس سٹی نہ صرف چین میں ٹیکنالوجی سے منسلک صف اول کے اداروں کی آماجگاہ ہے، بلکہ یہاں رہائش اختیار کرنے والے افراد کیلئے ہر طرح کی سہولیات بھی فراہم کی جاچکی ہیں۔ یہاں مستقبل کی گاڑیوں پر تحقیق بھی نظر آتی ہے اور انتہائی محفوظ جوہری ٹیکنالوجی کے علاوہ نینو ٹیکنالوجی کے حامل شمسی سیل بھی تیار ہوتے دیکھائی دیتے ہیں۔ اس فیوچر سائنس سٹی میں قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے شہر کا 37 فیصد حصہ جنگلات اور سبزہ زار وں کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔ اس شہر میں آنے کیلئے سائنس سے دلچسپی رکھنا ضروری نہیں، صرف مستقبل کو ایک نظر دیکھنے کا شوق رکھنے والے بھی یہاں جوق در جوق چلے آتے ہیں۔


شیئر

Related stories