گزشتہ پانچ برسوں میں چھ کروڑ سے زیادہ ا فراد غربت سے نکالے گئے

2017-10-18 10:34:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس میں شی جن پھنگ نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے انسانوں  کو اولیت دینے کی ترقیاتی سوچ پر قائم رہتے ہوئے گزشتہ پانچ برسوں  میں  غربت کے خاتمے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔گزشتہ پانچ برسوں میں  چھ کروڑ سے زائد افراد غربت سے نکالے گئے ۔ہر سال ایک کروڑ سے زائد  افراد  کو  غربت سے نکالا گیا ہے ۔چین میں غربت کی شرح دس اعشاریہ دو فیصد سے چار فیصد تک کم ہو گئی ہے ۔
انیس سو چھیاسی سے چین نے بڑے پیمانے پر غربت کے خاتمے  کے لئیے اقدامات شروع کئے۔اس صدی کے پہلے دس سے زائد سالوں میں سالانہ ساٹھ لاکھ افراد  کی غربت ختم کی گئی ۔گزشتہ پانچ برسوں میں  چین  میں   غربت  سےنکالے جانے والے  افراد کی سالانہ تعداد  ایک کروڑ سے زیادہ ہے۔یہ بے مثال کامیابی ہے۔

شیئر

Related stories