چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے بد عنوانی کے خلاف سخت جدوجہد

2017-10-18 11:01:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


شی جن پھنگ نے  آج کی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی نے پارٹی کے ممران کے انتظام کی کمزور حالت کو  بہتر  بناتے ہوئَے ہر سطح پر  پارٹی کے انتظام کی ذمہ داری کو پورا  کیا ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کےممبران  کا  کمیونزم پر  اعتماد  مزید مضبوط ہو گیا ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے  قواعد و ضوابط اور قوانین کا نظام مسلسل بہتر ہوا ہے۔ عوامی امورسے متعلق  اہم مسائل اور کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی کی بنیاد کو لاحق خدشات  کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ انسدادِ بدعنوانی کےلیے مختلف اقدامات اختیار کئَے گئے  ۔ اور بد عنوانی پر قابو پا لیا گیا ہے۔  بدعنوانی کے خلاف  سخت جدوجہد مستحکم انداز میں جاری ہے ۔  

شیئر

Related stories