چین نئے عہد میں داخل

2017-10-18 11:11:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شی جن پھنگ نے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس میں پیش کردہ  اپنی رپورٹ  
میں اعلان کیا  کہ طویل عرصے کی کوششوں کے بعد  چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم ایک نئے  دور میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ  چین کی ترقی کی نئی تاریخی سمت ہے۔اس کا مطلب  ہے کہ چینی قوم کے   اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے، آسودہ حال  بننے  اور  طاقتور  بننے کی ترقی کی تکمیل کی جارہی ہے۔یہ  ان ممالک اور قوموں کے لئے ترقی کا ایک نیا انتخاب ہے جو نہ صرف  تیزی سے ترقی بلکہ  اپنی آزادی کو  برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ بنی  نوع انسان  کے مسائل کے حل میں چینی فہم و تدبر
کو فروغ دیا گیا ہے۔ 
 شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی خصوصیات کے حامل  سوشلزم کا نیا دور  نئے  تاریخی حالات میں  چینی سوشلزم  کی عظیم فتح جیتنے کا دور ہے  ، اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تکمیل  کے بعد ایک جدید طاقتور  سوشلسٹ ملک کی تعمیر کرنے کا دور ہے اور  تمام لوگوں کی ایک ساتھ  عام خوشحالی حاصل کرنے کی  کوششوں کا دور ہے ۔اس کے علاوہ اس دور میں چین عالمی معاملات میں اپنی موجودگی کا اظہار کر رہا ہے  اور   بنی نوع انسان کے لئے مزید خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

شیئر

Related stories