نئے زمانے میں چینی خصوصیت کے حامل سوشلزم کا نظریہ

2017-10-18 11:33:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جناب شی جن پھنگ نے آج اپنی رپورٹ میں  کہا کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس سے  نئے زمانے میں چینی خصوصیت کے حامل سوشلزم  کے نظریہ کی تکمیل ہو چکی ہے ۔ یہ نظریہ  چینی  کمیونسٹ پارٹی  اور عوام کے لئے  چینی قوم کی نشاۃ  ثانیہ کے لاحہ ءعمل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس لئے اس نظریہ پر طویل عرصے تک  قائم  رہتے ہوئَے تر قی کی   جانی  چاہیئے۔
یہ نظریہ  ایک نئے نقطہ نظر کے ساتھ  چینی کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی ،سوشلسٹ معاشرے کی تعمیر  اور معاشرے کی ترقی کے اصول  و ضوابط  کی گہری تفہیم ہے۔اس نظریہ کے مطابق  دو ہزار بیس میں مکمل طور پر  اعتدال پسند خوشحال معاشرے  کی تکمیل  کی بنیاد پر   چین کو اس صدی کے وسط میں  ایک خوشحال ،طاقتور، جمہوری ،ہم آہنگ ، خوبصورت اور جدید سوشلسٹ  ملک بنایا جائے گا۔
نئے زمانے میں چینی خصوصیت  کے حامل سوشلزم کے نظریہ  کے مطابق  حکمراں سیاسی جماعت   کو  انسانوں  کو اولیت دینے کی ترقیاتی سوچ پر قائم رہنا،تمام عوام کی جامع ترقی  اور عام خوشحالی  کو فروغ دینا چاہیئے۔اس نظریہ  میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم  کی ترقی کے لئے مجموعی ترتیب، ترقیاتی حکمت عملی ، ترقی کی سمت اور  سیاسی یقین دہانی  کا تقاضہ بھِی پیش کیا گیا ہے ۔


شیئر

Related stories