چین جدید اور طاقتور سوشلسٹ ملک بننے کے لئے تیار ہے

2017-10-18 12:11:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس میں  شی جن پھنگ نے کہا کہ چین سنہ دو ہزار بیس میں اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تکمیل کی بنیاد پر اس صدی کے وسط میں جدید  اور طاقتور سوشلسٹ ملک بنے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سنہ دو ہزار پینتیس تک چین میں بنیادی طور پر    جدیدسوشلزم کی تکمیل کی جائے گی ۔ قومی معیشت ، سائنسی اور تکنیکی طاقت تیزی سے ترقی کرے گی ۔  ثقافتی لحاظ سےترقی  میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔ قانون کی بنیاد پر  ملک ،حکومت اور معاشرے کی جامع تعمیر کی جائے گی ۔ ملک کے حکمران نظام اور انتظامی صلاحیت کی جدید کاری کی تکمیل کی جائے گی۔اس وقت عوام کی زندگی مزید آسودہ ہو گی  اور درمیانی آمدنی والے گروہوں کے تناسب  میں نمایاں  اضافہ ہو گا۔ اس کے علاوہ اس وقت شہری اور دیہی علاقائی ترقی کے فرق اور عوام کی زندگی کے معیار کے درمیان فرق  نمایاں طور پر کم ہو جائے گا اور بنیادی عوامی خدمات کو کم و بیش یکساں سطح پر فراہم کیا جائے گا۔ ماحول بنیادی طور پر بہتر ہو گا اور  خوبصورت چین کا مقصد بنیادی طور پر پورا ہو جائے گا.
رپورٹ میں کہا گیا کہ اسی صدی کے وسط  میں چین خوشحال ،طاقتور، جمہوری ہم آہنگی کا حامل،جدید اور خوبصورت  سوشلسٹ  ملک بنے گا ۔ چین ایسا ملک بنے گا جو  جامع قومی طاقت اور  بین الاقوامی اثرورسوخ کے لحاظ سے دنیا  میں سر فہرست ہو گا ۔اس وقت چین کی تمام عوام کی مشترکہ خوشحالی کی تکمیل کی جائے گی ،تمام لوگ مزید آسودہ زندگی گزاریں گے  اور چینی قوم زیادہ جوش کے ساتھ دنیا میں ابھرے گی۔ 


شیئر

Related stories