چین دیہی علاقوں کی ترقی کی حکمتِ عملی پر عمل درآمد کرے گا
شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں پہلی مرتبہ دیہی علاقوں کی ترقی کی حکمت عملی پیش کی ہے۔ اس حکمت عملی کے مطابق شہروں اور دیہی علاقوں کی ہم آہنگ ترقی کا نظام اور پالیسی اپنائی جائے گی اور ان کو بہتر بنایا جائے گا۔دیہی علاقوں میں زرعی جدیدکاری کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔ دیہی علاقوں کے بنیادی انتظامی نظام کو بہتر اور مضبوط بنایا جائے گا۔ زمین کو ٹھیکے پر لئیے جانے کی مدت کی تکمیل کے بعد مزید تیس سال کا اضافہ ہوگا۔ دیہی علاقوں میں اجتماعی جائیداد کے حقوق کے نظام کی اصلاحات کو گہرائی تک پہنچایا جائے گا۔ کسانوں کے اثاثہ جات اور مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ اجتماعی معیشت کو بڑھایا جائے گا۔ جدید زراعت کے صنعتی نظام، پیداواری نظام اور انتظامی نظام کی تشکیل کی جائے گی۔ زراعت کی حمایت اور اس کے تحفظ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ روزگار اور کاروبار شروع کرنے میں کسانوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ آمدنی میں اضافے کے طریقہ کار میں اضافہ ہو ۔علاوہ ازیں دیہی علاقوں میں انتظامی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔