چین کے کھلےپن کو مزید وسعت دی جائے گی

2017-10-18 13:53:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیو نسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں پیس کی گئی  رپورٹ میں کہا گیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو اہمیت دیتے ہوئے جامع مشاورت، تعمیر اتی اشتراک اور مشترکہ مفادات  کے اصول کے مطابق جدت اور کھلےپن کےحامل  تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا ، زمینی اور سمندری دونوں راستوں  کے روابط اور مشرق اور مغرب دو طرفہ امداد کےکھلےپن کو فروغ دیا جائے گا ۔ تجارت سے ملک کو طاقتور بنایا جائے گا ،اعلی معیار کی تجارت اورآزاد  سرمایہ کاری کی آسانی کے لیے پالیسی اپنائی جائےگی ۔  چین غیر  ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ  ملکی سرمایہ کاروں جیسے سلوک اور منفی فہرست کے ملاپ کے  انتظامی نظام کو جامع طور پر نافذ کرے گا۔ اور مارکیٹ کے داخلے کو آسان کیا جائے گا اور  خدمات  کی صنعت کے کھلے پن کو وسعت دی جائے گی۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کے حقوق و مفادات  کا تحفظ کیا جائے گا ۔  چین کے اندر رجسٹرڈ تمام کمپنیوں کو برابر سمجھاجائے گا۔ آزاد تجارتی زونز کو اصلاحات کے  لئیے زیادہ اختیارات دیئے جائِیں گے  اور آزاد تجارتی بندرگاہیں بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ پیدوار کی صلاحیت کے عالمی تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا اور عالمی سطح پر مبنی تجارت ، سرمایہ کاری ، پیداوار اور سروس کا نیٹ ورک بنایا جائے گا۔   

شیئر

Related stories