چین کے تمام بچوں کو ایک جیسی اور معیاری تعلیم ملے گی

2017-10-18 14:17:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے لحاظ سے طاقتور ملک کی تعمیر چینی قوم کے عظیم نشاط الثانیہ  کی بنیاد ہے۔ اس لئے تعلیمی نصب العین کو ترجیح دینا پڑے گی۔شہروں اور دیہی علاقوں میں لازمی تعلیم کی ایک جیسی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔دیہی علاقوں میں لازمی تعلیم کو  بڑی اہمیت دی جائے گی۔ پری سکول کی تعلیم ،خصوصی تعلیم اور آن لائن تعلیم کو بہتر بنایا جائے گا۔ ہائی سکول کی تعلیم کو  عام کیا جائےگا۔بہترین  جامعات  اور بہترین شعبہ جات کی تعمیر   کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔طالب علموں کی امدادی رقوم  کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ شہروں اور دیہی علاقوں میں نئی  افرادی قوت کو ہائی اسکول کی تعلیم اور  یہاں تک کہ ان میں زیادہ تر کو اعلیٰ ٰدرجے کی تعلیم حاصل کروائی جائے گی۔

شیئر

Related stories