چین میں پہلی مرتبہ عوام کے لئے جامع اور تا حیات طبی خدمات کی فراہمی

2017-10-18 14:19:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شی جن پھنگ نے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس میں پیش کردہ  اپنی رپورٹ  میں کہا  کہ چینی خصوصیت کے حامل بنیادی  علاج و معالجہ، صحتِ عامہ ،  علاج و معالجہ کی یقینی فراہمی اور  بہترین معیار ی   طبی خدمات کی فراہمی کا  نظام قائم کیا جائےگا ۔ طبی خدمات کی فراہمی کےبنیادی مراکز   کا نظام اور جنرل پریکٹیشنر  عملے کی  تربیت کو بہتر بنایا جائےگا ۔ ہسپتالوں میں ادویات سے وابستہ فوائد کو ختم کیا جائےاور  ادویات کی فراہمی کا بہتر نظام قائم کیا جائےگا ، مہلک امراض کا تدارک کیا جائےگا ۔غذائی تحفظ  کی حکمت عملی  اپنائی جائےگی ۔بچوں کی پیدائش کی پالیسی کو  متعلقہ معاشی و سماجی پالیسی سے وابستہ کیا جائےگا ۔ آبادی میں عمر رسیدہ لوگوں کے زیادہ  تناسب کے مسئلے  سے  مثبت انداز میں نمٹنے کےلیے  ضعیف العمر افراد کی  دیکھ   بھال اور احترام کے سماجی ماحول کی تعمیر کی جائے گی اور عمر رسیدہ لوگوں کی دیکھ بھال سے  متعلقہ امور اور صنعت کی ترقی کو تیز کیا جائےگا ۔

شیئر

Related stories