سی پی سی کا ہانگ کانگ اور مکاؤ کی انتطامیہ اور چیف ایگزیکٹویز پر آئین سازی کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی حمایت پر زور

2017-10-18 14:25:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ  میں زور دیا گیا کہ " ایک ملک دو نظام" کی پالسیی  ہانگ کانگ اور مکاؤ کی خوشحالی اور  استحکام  کا  بہترین نظام ہے ۔  ان دونوں  خصوصی انتطامی علاقوں کی انتظامیہ اور چیف ایگزیکٹویز کی   بہترین حکمتِ عملی کے ساتھ جمہوریت کے فروغ، قانون کے مطابق حکمرانی ،   چین کے اقتدارِ اعلی ،سلامتی ، ترقیاتی مفادات کے تحفظ  کےلیے آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی  حمایت کی جائے گی۔   ہانگ کانگ اور مکاؤ کے شہریوں کی  چین  کے اندرونی علاقے  میں ترقی کےلیے پالیسیوں کی تشکیل  اور اقدامات کو بہتر  کیا  جائے گا۔ 
رپورٹ میں کہا گیا  ہے کہ    ہم اس بات پر اصرار کریں گے کہ  ہانگ کانگ اور مکاو کے انتطامی معاملات کو سنبھالنے والی اکثریت محب  الوطن ہو  ۔  ہم ان  خصوصی انتظامی علاقوں اور چین سے محبت رکھنے والے  طبقات کو مضبوط  کریں گے اور  ہانگ کانگ اور مکاو کے ہم وطنوں میں زیادہ  حب الوطنی اور  مضبوط  قومی شناخت کے جذبا ت کو فرو غ دیں گے۔

شیئر

Related stories