چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے فروغ کی بھرپور کوشش کرے گا
جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے آغاز کے بعد کل ایک سو پینسٹھ ممالک کی چار سو باون سیاسی پارٹیوں نےمبارک باد کے آٹھ سو پچپن پیغامات بھیجے ۔ان میں سے آٹھ سو چودہ پیغامات صدور، حکومتی سربراہان ،سیاسی جماعتوں اور اہم تنظیموں کے رہنماؤں نے بھیجے ۔انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے ان سب کا پرخلوص شکریہ ادا کیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی عوام نے مشکلات پر قابو پایا ہے اور امن و ترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ چینی عوام خود اعتمادی اور احترام کے ساتھ ملک کے اقتدار اعلیٰ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مثبت انداز میں تحفظ کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ چینی عوام دیگر ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے فروغ کی بھرپور کوشش کریں گے اور انسانیت کے امن و ترقی کے لئے مزید خدمات سرانجام دیں گے۔