ٹیکنالوجی اور مہارت کا خاتمہ کبھی نہیں ہوگا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے سائنسدان مندوب

2017-10-12 18:15:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی آسمانی آنکھوں  کے طور پر  معروف پانچ سو میٹر قطر  کی حامل" فاسٹ"  FAST   نامی  ٹیلی سکوپ نے رواں  ماہ  دس تاریخ کو دو ستارے دریافت کئے  ہیں۔ چین کی ٹیلی   سکوپ نے پہلی مرتبہ یہ  ستارے دریافت کر لئے ہیں۔دنیا میں سب سے بڑی ٹیلی سکوپ کی   حیثیت سے FAST  کا ایک سالہ آزمائشی پیریڈ مکمل ہوگیا ۔ فاسٹ پروجیکٹ  کے نائب جنرل   مینیجر، چینی اکیڈمی آف سائنسز  کی قومی رصد گاہ   کے تحت   شعبہ ریڈیو آسٹرانومی    کے نائب سربراہ جانگ شو شین اور  فاسٹ  کے سلسلے وار سازوسامان کے گارنٹی انجینئر   چھو جیا رونگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے مندوبین  کے  طور   پر منتخب کیا گیا ہے ۔انہوں نے چین کے سائنسی سازوسامان  کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس   بات پر زور دیا ہے کہ ٹیکنالوجی اور مہارت کبھی بھی ختم نہیں ہوگی۔

شیئر

Related stories