سمندر پار چینی تاجر چین کے مستقبل کے حوالے سے پراعتماد

2017-10-14 15:49:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سمندر پار چینی تاجر  چین کے مستقبل کے حوالے سے  پراعتماد

سمندر پار چینی تاجر  چین کے مستقبل کے حوالے سے  پراعتماد

گزشتہ پانچ برسوں میں چین کی اقتصادی ترقی اور  مسابقتی صلاحیت کی بلندی کے باعث سمندر پار چینی تاجر چین کی منڈی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور  چینی مارکیٹ میں زیادہ سرمایہ کاری کرنے لگے ہیں۔جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں چینی تاجروں کی فیڈریشن کی نائب سربراہ  محترمہ وانگ ون نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں جرمنی میں مقیم زیادہ سے زیادہ چینی تاجر چین کے ساتھ کاروبار پر زیادہ توجہ دینےلگے ہیں۔ کہا جا سکتا ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی کے لئے سمندر پار چینی تاجروں کی خدمات بہت نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دی بیلٹ انڈ روڈ اینیشیئٹیو سے ،خاص طور پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے بعد ، سمندر پار  چینی تاجروں کے لئے نئے مواقعے میسر ہوں گے۔

 امریکہ میں مقیم چینی سمندر پار تاجر زو ہن زوئی نے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نئی سائنس و ٹیکنالوجی، اور  اصلاحات سمیت دیگر شعبوں میں پیش پیش ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے بعد چین ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو گا۔مجھے یقین ہے کہ  چین مالیاتی سائنس و ٹیکنالوجی سے شعبے میں دنیا کی قیادت کرے گا۔ ہماری کمپنی نے  چین میں زیادہ وسیع پیمانے پر کاروبار کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔


شیئر

Related stories