چین متوازن خوشحال معاشرے کی تعمیر پر گامزن ہے۔ روسی اسکالر

2017-10-16 13:54:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین متوازن خوشحال معاشرے کی تعمیر پر گامزن ہے۔  روسی اسکالر

چین متوازن خوشحال معاشرے کی تعمیر پر گامزن ہے۔  روسی اسکالر

روسی اکیڈمی آف سائنسز  کا  مشرقِ بعید  مطالعہ کا  انسٹی ٹیوٹ، روس میں چین اور مشرقی ایشیا کے امور کے  حوالے سے اہم اداروں   میں سے ایک ہے۔اس انسٹی ٹیوٹ میں امورِ  چین کے شعبے میں ماہرین چین اور چین-روس تعلقات کا مطالعہ کرتے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ  کے صدر نے سی آر آئی کو  انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب چین اعتدال پسند خوشحال معاشرے  کی تعمیر کے راستے پر گامزن ہورہا ہے اور  دو ہزار بیس میں اس ہدف کو پورا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پانچ برسوں میں چین نے نہ صرف صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری  سمیت شعبوں میں معاشی ترقی کے حوالے سے  نمایاں کامیاں حاصل کیں ، بلکہ چینی شہریوں کا  معیارِ  زندگی  بھی نمایاں طور پر  بہتر ہو ا ہے ۔عام شہریوں کی آمدنی اور سماجی فلاح و بہبود کا معیار بھی بلند ہو ا ہے۔

امورِ چین کے ماہر   یوری تیورووسکی      نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس  نہ صرف گزشتہ پانچ برسوں میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کا جائزہ لے گی  بلکہ مستقبل میں چین کی ترقی کے راستے کی رہنمائی بھی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں چین کی معاشی ترقی تیز رفتار ی سے ہور ہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
روسی ماہر نے کہا کہ اس وقت چین نےبہت سے  داخلی مسائل کو  کامیابی سے حل کیا ہے۔ تیز رفتار  ترقی کے ساتھ ساتھ چین عوامی طبی دیکھ بھال اور تعلیم سمیت سماجی مسائل کو بھی اہمیت دیتا ہے۔خاص طور پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارویں  قومی کانگریس کے بعد چین نے بدعنوانی کے خلاف بھی سخت اقدامات کئے۔  
اس کے علاوہ روسی ماہرین نے  عالمی انتظام و انصرام  اور اقتصادی  عالمگیریت  کو آگے بڑھانے سمیت دیگر شعبوں میں چین کی خدمات اور کردار کو سراہا۔
روسی ماہرین نے انٹرویو  میں  کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس چین کی سیاست، معیشت اور معاشرت  سمیت مختلف شعبوں کی ترقی کے حوالے سے اہم کانفرنس ہے ، اس کے ساتھ ساتھ اس کانفرنس کے اثرات  پوری  دنیا پر مرتب ہوں گے۔

شیئر

Related stories