چھنگ داؤ شہر دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کےذریعے اقتصادی و تجارتی تعاون پر گامزن

2017-10-16 15:22:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھنگ داؤ  شہر دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کےذریعے اقتصادی و تجارتی تعاون پر گامزن

چھنگ داؤ  شہر دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کےذریعے اقتصادی و تجارتی تعاون پر گامزن


دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو نے چین کے صوبہ شیان دونگ کے شہر چھنگ داؤ کو بہت   اہم مواقع فراہم کیے ہیں۔اس وقت چھنگ داؤ شہر اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دیتے   ہوئے اپنی معیشت کے ڈھانچے کو بہتر بنا رہا ہے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ساتھ   ساتھ بیرونی کھلے پن اور بین الاقوامی تبادلوں کی نئی صورتحال کو  تشکیل دیا جارہا   ہے۔۔شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی پر چھنگ داؤ شہر کے صنعتی و تجارتی ادارے  اپنی   موجودگی کا گہرا نشان چھوڑ رہے ہیں۔کرغزستان  میں ایک مشہور سیاحتی مقام "ایسیک   کل"  جھیل کے  اطراف  سڑک کی تعمیر ہو رہی   ہے۔یہ تعمیراتی کام چھنگ داؤ کا نجی ادارہ  لونگ ہائی گروپ کر رہا ہے۔  لونگ ہائی   گروپ نے پہلی مرتبہ دو ہزار پندرہ میں بیرونِ ملک  اپنا تعمیراتی کام شروع کیا۔اس   جھیل کے اطراف سڑک کی تعمیر میں اس گروپ  نے بلند  ترین معیار اپنایا ہے۔اس وقت   جھیل کے پاس سڑک کے پہلے  حصے کی تعمیر  مکمل ہو چکی ہے۔ یہ حصہ  ایک سو چار   کلومیٹر طویل ہے ۔وہاں آمد و رفت کی سہولیات  بڑی حد تک بہتر ہو رہی  ہیں۔ کرغزستان   میں تعینات  لونگ ہائی گروپ کے چیف  مینیجر فونگ شأو گوانگ نے کہا کہ یہ منصوبہ   کرغزستان میں شاہراہوں کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔اس وقت چھنگ داؤ کے  مزدوروں  نے   سولہ گھنٹے روزانہ   کام کرکے دو ماہ کے اندر منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا   ہے۔کرغزستان کے صدر نے کہا ہے کہ یہ کرغزستان میں بہترین سڑک ہے جو کہ ملک   میں شاہراہوں کی مثال ہے۔چھنگ داؤ شہر دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو میں ایک بہت اہم   شہر ہے۔اس وقت دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں چھنگ داؤ شہر کے سترہ صنعتی   پارکس کی تعمیر ہو رہی ہے۔چھنگ داؤ کے لو ہائی فونگ گروپ کی جانب سے ملائشیا کے   شہر " کیداہ" میں   چار ارب ساٹھ کروڑ چینی یوآن کے سرمائے  سے زرعی و ماہی گیری   پارک کی تعمیر شروع ہو رہی ہے۔ کیداہ  کا صنعتی پارک دنیا میں مچھلیوں  کی پیداوار   ،ان کی کولڈ سٹوریج کا سب سے بڑا مرکز ،تجارتی بندرگاہ  اور آبی پیداوار کی  پروسیسنگ اور تجارتی   پلیٹ فارم  بن جائے گا۔اس کے علاوہ ، چھنگ داؤ شہر کے باقی  سولہ بیرونی صنعتی    پارکس کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔پاکستان کے  ہائر  روبا صنعتی پارک  میں سات صنعتی و تجارتی ادارے شامل ہیں۔جنوبی افریقہ میں   چودہ صنعتی و تجارتی  اداروں پر مشتمل ہائی شین صںعتی پارک دو ہزار تیرہ میں کھلا   ہے ۔اس کے علاوہ ویت نام میں بھی چھنگ داؤ کا کارخانہ قائم ہوا   ہے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں چھنگ داؤ کے سترہ   صنعتی  پارکس ہیں۔چھنگ داؤ شہر کے ایک ماہر نے کہا کہ صنعتی پارکس کی مدد سے صنعتی   و تجارتی ادارے اپنے خطرے کو کم کرتے ہوئے مقامی ترقی میں شامل ہو سکتے   ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اس وقت تک دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ   ممالک میں چھنگ داؤ کے بہتر اہم منصوبے  شامل  ہیں ۔ ان منصوبوں پر سرمایہ کاری کی   مالیت بیس ارب امریکی ڈالرزہے ۔ 


شیئر

Related stories