چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں سلسلہ وار اقدامات کے باعث سماجی استحکام برقرار رہا ہے
2017-10-20 14:34:44
چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں شریک مندوب اور چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے دارالحکومت ارمچی میں پارٹی کے سیکرٹری شو ہائےرونگ نے جمعرات کو کہا کہ رواں برس سلسلہ وار اقدامات کے باعث سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں سماجی استحکام مجموعی طور پر برقرار رہا ہے۔مندوب کے مطابق مذکورہ اقدامات کے تحت دہشت گرد کارروائیوں کا خاتمہ کیا گیا ہے ، سرحدی کنٹرول کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے اور عوام کو متحرک کیا گیا ہے۔سلسلہ وار اقدامات کے باعث دہشت گردی کو ابتدائی مرحلے میں ہی نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے مجموعی طور پر سماجی استحکام اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے مذکورہ اقدامات کو بھر پور سراہا۔