چین کے تبت خود اختیار علاقے میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ چین کے تبت خود اختیار علاقے کے سینئر حکام

2017-10-20 14:36:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے مندوبین میں شامل  چین کے تبت خود اختیار علاقے کے سینئر حکام نے جمعرات کو کہا کہ مستقبل میں تبت میں مزید کھلے پن کا فروغ جاری رہے گا۔ علاقائی تشہیری محکمے کے سربراہ  پالبار تاشی نے کہا کہ تبت عالمی معیار کا حامل ایک سیاحتی مقام ہے  اور گزشتہ برس تین لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے یہاں کا رخ کیا جس میں گزرتے وقت کے ساتھ مزید اضافہ ہو گا۔ علاقائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین  لو سانگ جیم کان نے کہا کہ تبت چین بھر میں دوسرے صوبائی علاقوں سے تبادلوں کا فروغ جاری رکھے گا ، تبت میں بسنے والے مختلف نسلی گروہوں کے درمیان روابط فروغ پا رہے ہیں اور نسلی یکجہتی کو مضبوطی حاصل ہوئی ہے۔علاقائی حکومت کے چیئرمین تائے زلا نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران تبت میں مثالی ترقی ہوئی ہے اور لوگوں کے زرائع آمدنی میں بھی نمایاں بہتری ہوئی ہے۔شمالی تبت  سے ایک خاتون مندوب تان ہائی یو نے کہا کہ وہ جس سرکاری اسپتال میں کام کرتی ہیں وہاں گزشتہ پانچ برسوں میں بنیادی تنصیبات کی بہتری کے لیے خرچ کیے جانے والے وسائل گزشتہ پچاس برسوں کی نسبت دس گنا زیادہ ہیں۔معیاری طبی سہولیات تک عام عوام کی رسائی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔   


شیئر

Related stories