روس کے صدر نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کو بے مثال کھلی سرگرمی قرار دیتے ہوئے چین کے ساتھ تعاون کی خواہش ظاہر کی ہے

2017-10-20 14:39:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

روس کے صدر  ولادیمیر پیوتن نے جمعرات کو  ایک تقریب کے دوران  کہا کہ  چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس ایک  بے مثال کھلی سرگرمی  ہے۔ پیوتن نے مزید کہا کہ روس نے چین کے ساتھ  عظیم تعاون کی منصوبہ بندی کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سی پی سی کی کانگریس کا بغور جائزہ لیتے ہوئے مشکلات اور امکانات دونوں کو دیکھ رہے ہیں۔  پیوتن نے چین کو عالمی معاشی ترقی کا اہم عنصر قرار دیا اور کہا کہ چین کی جانب سے جاری معاشی ساختی اصلاحات سے مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے گا۔روس کے صدر نے کہا کہ چین کے ساتھ خلائی ، ہائی ٹیک اور توانائی کے شعبہ جات میں عظیم تعاون کے منصوبے ترتیب دیے گئے ہیں جو روس۔چین تعلقات کی مزید ترقی کی بنیادیں ہیں۔پیوتن نے مزید کہا کہ وہ اور چینی صدر شی ایک دوسرے کو  اعلانیہ دوست قرار دیتے ہیں جبکہ دونوں رہنماوں کی جانب سے اپنے ملک کے مفادات کا دفاع بھی کیا جاتا ہے ، ہر معاملے پر فریقین اتفاق رائے کے حصول سے معاہدے کی جانب آ جاتے ہیں  جو دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہو جاتا ہے۔روسی صدر نے مزید کہا کہ دونوں ملک آگے کی جانب جا رہے ہیں۔    

 


شیئر

Related stories