چینی کمیونسٹ پارٹی کی نظم و ضبط کے حوالے سے زیادہ سخت اور موئثر کوششوں پر عالمی برادری کی جانب سے مثبت تبصرہ

2017-10-20 15:01:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دن عالمی برادری نے   چینی کمیونسٹ پارٹی  کی نظم و ضبط کے حوالے سے  زیادہ سخت اور  موئثر کوششوں پر  مثبت تبصرہ کیا اور  اس عمل کو چینی کمیونسٹ پارٹی اور  چینی قوم کے لئے  انتہائی اہم قرار دیا۔عالمی برادری کے مطابق  چینی کمیونسٹ پارٹی کی انتظامی صلاحیت کو زیادہ بلند کیا جائے گا ۔ یہ تجربہ دوسرے ملکوں کی سیاسی جماعتوں کے لئے سبق آموز  بھی ہے۔

اٹلی کے دانشور  جینکارلو والوری نے یہ خیال ظاہر کیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں  چینی کمیونسٹ پارٹی نے پارٹی میں نظم و ضبط کی مضبوطی کے سلسلے میں جو سخت اقدامات اختیار کئے ہیں، پارٹی کی تاریخ میں بے مثال ہیں اور اس حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ان اقدامات سے چینی کمیونسٹ پارٹی مزید طاقتور ہو رہی ہے۔

ترکی کے چینی امور کے ماہر  محمد معسود نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے انسداد بد عنوانی کے سلسلے میں جو سخت اقدامات اخیتار کئے ہیں انہیں چینی عوام کی جانب سے زیادہ اعتماد حاصل ہوا  ہے، ملکی استحکام کو مضبوط کیا گیا ہے اور  اصلاحات کے عمل کو  بڑی حد تک فروغ ملا ہے۔


شیئر

Related stories