چین تخلیق کار ملک کی تعمیر کے لیے مزید بہتر ماحول فراہم کرے گا
چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے پریس سینٹر میں بیس تاریخ کو منعقدہ ایک انٹرویو میں معلوم ہوا ہے کہ چین مستقبل میں ایک جدید تخلیق کار ملک بننے کے لیے مزید بہتر ماحول فراہم کرے گا۔
حالیہ پانچ برسوں میں چین نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بیش بہا کامیابیاں حاصل کی ہیں۔گزشتہ دنوں چین کی تیار کردہ پانچ سو میٹر اپرچر کروی دوربین نے چھ اجرام فلکی دریافت کیے جو خلائی تحقیقات میں چین کی ایک بہت اہم پیش رفت ہے۔
حالیہ پانچ برسوں میں چین کے اہم سائنس و ٹیکنالوجی کے منصوبوں کی تعمیر کو بھی کافی ثمرات حاصل ہوئے ہیں ۔انسان بردار خلائی جہاز،چاند کی تحقیق ، بڑے ہوائی جہاز،جیاؤ لونگ آبدوز ،سپر کمپیوٹر سمیت دیگر اہم سائنسی ثمرات حاصل ہوئے ہیں ۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے اشتراک،روبوٹ ، اے آئی کے استعمال ،انٹرنیٹ،بگ ڈیٹا سمیت دیگر شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ جدید اور تخلیق کار ملک کی تعمیر کو تیز بنایا جائے گا۔چین کے نائب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی وانگ چی گانگ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے چین متعدد اقدامات اختیار کرے گا تاکہ تمام باصلاحیت افراد اس کام میں شریک ہوں۔