چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے انعقاد پر متعدد غیرملکی رہنماوں،سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی
چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے انعقاد پر متعدد غیرملکی رہنماوں،سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے رہنماؤں نے گزشتہ دنوں ٹیلی فونز یا خطوط کے ذریعے مبارکباد پیش کی۔
پاکستان کی سیاسی جماعت جے یو آئی۔ایف کے سیکرٹری جنرل،سینٹ کے نائب چیرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں چینی معیشت درمیانی و تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے اور مجموعی قومی طاقت میں اضافہ ہوتا جا ر ہا ہے۔چین کی سفارت کاری میں جدت کے ساتھ نیا رجحاں بھی رونما ہو رہا ہے اور ترقی بھی مزید متوازن ہو رہی ہے۔ یہ تمام کامیابیاں چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے ملک اور عوام کے لیے خدمات اور انتھک کوششوں کی وجہ سے حاصل ہوئی ہیں ۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا ایک اہم حصہ ہے جس سے نہ صرف چین کی اقتصادی ترقی کے ثمرات کے اشتراک کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے تصور کی عکاسی ہوتی ہے بلکہ مشترکہ مستقبل کے حامل سماج کی تعمیر کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کا ویژن بھی دکھایا گیا ہے۔
نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے اپنے پیغام میں یقین ظاہر کیا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس چین کو خوشحالی اور ترقی کی نئی بلندی تک پہنچائے گی۔