چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین کی طرف سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل سماج کے فروغ سے بنی نوع انسان کے لئے مزید خدمات سرانجام دی جائیں گی۔عالمی برادری

2017-10-22 16:39:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں اپیل کی کہ مختلف ممالک کے عوام مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل سماج کی تعمیر کریں اور پائیدار ،پرامن، خوش حال ،کھلی اور  صاف و خوبصورت دنیا کی تعمیر کریں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی بنی نوع انسان کے لئے مزید بڑی خدمات سرانجام دینے کو  ہمیشہ سے اپنا مشن سمجھتی ہے۔
عالمی برادری کا خیال ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین پرامن ترقی کے راستے پر قائم ہے۔بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل سماج کی تعمیر کے فروغ کے لئیے کام کرتا   ہے ،غیر یقینی کی حامل عالمی صورتحال  کی بہتری کے لئیے نہایت مستحکم قوت فراہم کرتا ہے،انسانی معاشرے کے بہتر مستقبل کے حصول کے لئے مضبوط مثبت قوت ڈالتا ہے اور عالمی انتظامی نظام کی اصلاحات اور تعمیر کے لئے مسلسل چینی فہم و تدبر اور چینی منصوبے فراہم کرتا ہے۔
امریکہ کے اخباردی اٹلانٹک  کی جانب سے مضمون میں نشاندہی کی گئی کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو  مختلف ممالک کے درمیان تجارت کے اضافے سے ان ممالک کے درمیان تصادم رونما ہونے کے تناسب میں کمی لانے کے لئے مددگار ہے۔چین اپنے ذریعے سے دنیا کے امن کا تحفظ کررہا ہے۔
اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈ کوارٹر میں متعین پاکستان کے مستقل نائب مندوب محمد قریشی  نے کہا کہ مختلف چیلنجز کی حامل موجودہ دنیا کے لئے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل  سماج کا قیام چین کی جانب سے ہماری دنیا کے لئےفراہم کی گئی ایک چابی ہے۔

شیئر

Related stories